قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔
کمیٹی نے ملک میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔
کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں سکھی کناری مانسہرہ، آزاد کشمیر میں کوہالہ مظفرآباداور محل باغ پن بجلی منصوبوں سے بجلی کی ترسیل کی منظوری دی جس پر 79ارب 92کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اجلاس میں بارہ ارب چوراسی کروڑ روپے سے زائد لاگت سے سندھ سولر انرجی منصوبے کی منظوری بھی دی گئی جس کا مقصد سندھ میں شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانا ہے۔
اس منصوبے سے توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کے عالمی وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔