نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کل سے شروع‘ قومی ٹیم کی ابوظہبی میں پریکٹس
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں پریکٹس کی جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تاحال فٹ نہ ہوسکے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہیں اور تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔واضح رہے کہ کین ولیم سن پاکستان کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی ۔