ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سابق کوچ محمد ثقلین کواسی وجہ سے ہی نکالا گیا، حسن سردار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ سابق کوچ محمد ثقلین کو ڈسپلن کی وجہ سے ہی نکالا گیا تھا۔ ورلڈ کپ میں اچھی توقعات لیکر جائیں گے امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اچھے نتائج دینگے۔