سلمان بیکرز کو ناقص صفائی پر نوٹس ، مضر صحت 30 کلو آئل تلف
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوںرینج روڈ کے علاقے میں کارروائی کر تے ہو ئے سلمان بیکرز کو ناقص صفائی پر نوٹس جبکہ مضر صحت 30 کلو آئل تلف کیا اور 20فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جس میں 16 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹس جا ری کردئے اور 10اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔