چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ 16سے 18نومبر تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلی جائے گی ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ گالفراپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانے کے لئے میدان میںاتریں گے ۔اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور نعمت اللہ نے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 240سے زائد گالفرز اس تین روزہ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔ایونٹ میں امیچور ، سینئر امیچور اور خواتین مقابلے ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے لئے 72 امیچور، 41 سینئر امیچور اور 18 نمایاں خواتین نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے ،18نومبر کو ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میںڈپٹی چیف آف نیول سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔