پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر آج پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے
اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی آج (جمعرات کو) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔وہ پریس کانفرنس میں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ یادر ہے کہ قومی اتھلیٹکس چیمپئین شپ کل 16 نومبر سے جناح سٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔