راولپنڈی میں تین ملی میٹر بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج دھند کا راج ہو گا ،راولپنڈی ،اسلام آباد میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا ۔گزشتہ روز راولپنڈی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔شہری بارش کو انجوائے کرتے رہے جبکہ پکوڑے ،سمومے بیچنے والوں کی دکانوں پر بھی غیر معمولی رش رہا ۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں بھی آج برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو جائے گا۔