تھرڈائیر ضمنی امتحان مےں شامل فائن آرٹس کی طالبات کا سنٹر لاہور بنا دیا گیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تھرڈ ائیر ضمنی امتحان نومبر 2018میں شامل فائن آرٹس کی طالبات کا امتحانی سینٹر لاہور بنا دیا گیا ہے جس سے والدین اور طالبات سخت پر یشان ہیں،تفصیلات کے مطابق اس سال وہ طالبات جو تھرڈ ائیر کی بی اے سیپلی امتحان نومبر2018میں شامل ہو رہی ہیں ان کا مضمون فائن آرٹس ہے ان سب کا تحریری امتحان اور پریکٹیکل کا سینٹر لاہور بنا دیا گیا ہے راولپنڈی کی طالبات کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے ہم تین دن کے لیے کیسے لاہور میں جا کر اپنا امتحان دے سکتی ہیں اور دوسرے شہر میں جا کر امتحان دینے کے لیے وہاں کے اخراجات تک ہمارے پاس نہیں ہیں غریب طالبات اپنی فیسیں بڑی مشکل سے دے پاتی ہیں لہذا محکمہ تعلیم سے گزارش ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور طالبات کو ان کے شہر میں ہی امتحانی سینٹر دیئے جائیں طالبات نے مزید کہا کہ مورخہ21..12..2018.. تا24..12.2018.. امتحان کے لیے لاہور میں راولپنڈی سے جا کر امتحان دینا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں کہ ہم اپنی بچیوں کو کیسے لاہور لے جائیں اور لائیں گے اور نہ ہی ہمارے پاس ان اخراجات کو برداشت کرنے کی ہمت ہے لہذا ہم وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری موءخر کریں تاکہ طالبات اور والدین ذہنی اضطراب سے بچ سکیں۔