عید میلادالنبیؐ منانے کی تیاریاں عروج پر‘ مشعل بردار ریلیاں
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جشن میلاد النبیؐ کو مذہبی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں عاشقان رسولؐ نے کاروباری مراکز پلازوں‘ مارکیٹوں اور اپنی رہائش گاہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔ نقش پا کے پرچم گلی محلوں گھروں دکانوں پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ گھروں اور مساجد میں میلاد النبیؐ کی محافل‘ سیرت النبیؐ کانفرنسز‘ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مختلف میلاد کمیٹیوں کی جانب سے میلاد النبیؐ کے جلوس اور مشعل بردار ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔