مس کنڈکٹ کا معاملہ: وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی جے آئی ٹی کے سامنے پیش‘ 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پڑوسیوں کے جھگڑے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیر اعظم سواتی سے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نیب کے دفتر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ واپس روانہ وگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو ایک سوالنامہ دیا گیا جو ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں ترتیب دیا گیا جسے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔