مکرمی! سائل کی صدر پاکستان‘ وزیراعظم قومی اسمبلی اور دیگر قوانین نافذ کرنے والے ادارے‘ انتظامیہ سے اپیل‘ درخواست ہے کہ ربیع الاول کے ماہ میں سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے اور ظہور اسلام سے دنیا جہاں میں اجالا ہوا‘ جس طرح گستاخ رسول کیلئے سزا ہے‘ اسی طرح نافرمان رسول کیلئے بھی سزا ہونی چاہئے۔ جیسے حضور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حکم ہے کہ ناپ تول میں کمی کرنے والا‘ خیانت کرنے والا‘ بداخلاقی کرنے والا‘ رشوت لینے والا‘ اشاعت دین میں سستی کرنے والا حکمران و دیگر تمام ایسے اشخاص اور اداروں کو بھی سزا دی جائے۔ اس طرح بدامنی پھیلانے والوں خواہ وہ ہمسائے ہی کیوں نہ ہوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ (شکیل احمد ولد عمر بخش مرحوم۔ لاہور کینٹ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024