مکرمی! ہمارے وطن عزیز اور پاکستان میں جان لیوا مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ہرطرف مہنگائی کا رونا پڑا ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ کتنی مہنگائی بڑھ چکی ہے اس میں کوئی سچائی والی بات نہیں ہے تمام ملکی پیداوار اور چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بل خصوص یوٹیلٹی بلز، بجلی، گیس جو کہ بروقت جمع کروانا غریب کے بس کی بات نہیں ہے۔ الزام تراشی والی بات نہیں جو بھی حکومت بنتی ہے آج تک اس نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بلند و بالا دعوے کئے مگر کام تک نہیں کیا۔ حکومت نے مہنگائی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ خدارا۔ غریب عوام کے مسائل اور ملک کو اس مسائل کی دلدل سے نکال لیں۔ ہنگامی بنیادوں پر مؤثر ٹیم تیار کی جائے تاکہ ہماری عوام کے مسائل حل ہو سکیں ورنہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو گا۔ (چودھری تصور اقبال۔ بھون… حافظ آباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024