مکرمی جناب اس عہد جدید میں سائنسی ایجادات میں انسان نے پہلے تمام ادوار سے زیادہ ترقی کی ہے۔ کمپیوٹر کی ایجاد نے تو ہزاروں منزلیں سر کر لی ہیں۔ ترقی کے اس عمل کو کئی ہزار گنا بڑھا دیا ہے اور انسان نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فطرت کے مخفی رازوں کو بھی دریافت کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عہد حاضر کے نو عمر لڑکوں اور لڑکیوں کی کمپیوٹر اور موبائل تک دسترس اور مہارت ان کے نا پختہ اذہان کو بھٹکانے کے لئے کافی ہے۔ سستے انٹرنیٹ کلبوں کی بھرمار اور ارزاں نرخوں پر ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی دستیابی سے نو عمر لڑکوں‘ لڑکیوں کو ایک بے مقصد تفریح ہاتھ آگئی ہے۔ نوجوان نسل کی اس سعیٔ لاحاصل سے انٹرنیٹ کلبوں اور موبائل کمپنیوں کے مالکان ڈھیروں مالی فائدہ/منافع کماتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود تصاویر اور دیگر مواد بچوں کے لئے انتہائی ضرر رساں ہے۔ ‘‘ کمپیوٹر پر موجود کیمرہ(Web Cam) تنہائی اور فراغت میں بچوں کے لئے دلچسپ مشغلے کا باعث بنتا ہے اور اگر ایسے میں انہیں کھلی آزادی مل جائے تو منفی میلان کا اندیشہ بہرحال موجود رہے گا۔ لہذا والدین کو چاہئے کہ اپنے بچے بچیوں کو انٹرنیٹ کے موذی اثرات سے دور رکھیں اور اپنی نگرانی میں استعمال کرنے دیں۔ (اظہر حسین جعفری بحریہ ٹائون لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024