مکرمی! چیف جسٹس ہائی کورٹ کی توجہ اس طرف مبذول کرانا انتہائی ضروری سمجھتا ہوں کہ عرصہ دو ماہ کا ہوا قبرستان میانی صاحب کے بار ے میں حکم صادر فرمایا کہ قبرستان سے ناجائز تجاوزات کو ختم کر دیا جائے، یہ حکم درست ہے لیکن قبرستان کے عملہ نے آپکے حکم سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقاصد کی خاطر جائز چار دیورایوں کو بھی مسمار کر دیا ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ، بلکہ قبروں کی حرمت کو شدید نقصان پہنچا اور مد فونین کے ورثاء کو بھی شدید صدمہ برداشت کرنا پڑا۔ آپکی خدمت میں گزارش ہے کہ قبرستان کی زمین اتنی بے جان اور مٹی اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ پختہ کئے بغیر قبرسلامت نہیں رہ سکتی برائے مہربانی قبروں کو پختہ بنانے کی اجازت دیکر مشور فرمائیں۔(حافظ محمد یٰسین بھاٹی گیٹ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024