امریکی چینل سی این این نے اپنے صحافی کا اجازت نامہ ختم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کردیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت سے درخواست کی ہےکہ وائٹ ہا ؤس انتظامیہ کے فیصلے کو ختم کیا جائے۔سی این این انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے جم اکوسٹا کا وائٹ ہاس میں داخلے کا اجازت نامہ واپس دلانے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب سی این این کے مقدمے پر وائٹ ہا ؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سی این این واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق مقدمہ کرنا سی این این کی طرف سے ایک اور تماشا کرنا ہے لیکن ہم پر زور طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔یاد رہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر برس پڑے تھے اور انہیں 'بدتمیز اور خوفناک انسان' قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دیا تھابعدازاں ،وائٹ ہاس نے مذکورہ صحافی کا پریس پاس بھی معطل کردیا تھا.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024