دولڑکیاں اغواء ہوگئیں
راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نون کے علاقے سے لڑکی اغواء ہوگئی پولیس کو وقاص حسین نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں ملزم محمد خان نے مدعی کی بیٹی مصباح بتول کو اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک مستقیم سے 16 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا گیا پولیس کو ساجد حسین نے بتایا کہ مدعی کی بیٹی نیرہ سجاد کو ملزمان محمد مقصود وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔