خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ کے رخصت پر ہونے کے باعث دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی گئی۔منگل کو عدالت میں زیر سماعت تھا نہ صدر اٹک کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان شمس الرحمن وغیرہ کے خلاف سماعت 23نومبر ،سی ٹی ڈی کے ہی دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم افتخار عباسی کے خلاف سماعت 25نومبر،تھانہ صدر واہ کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم شعیب احمد کے خلاف سماعت 29نومبر جبکہ تھانہ جاتلی کے قتل کیس میں ملزم عثمان کے خلاف سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔