ایک شخص آف لوڈ ، دوسرا اپر دیر پولیس کو مطلوب ہونے پر حراست میں لے لیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پرمختلف پروازوں سے ایک شخص آف لوڈ جبکہ دوسرا اپر دیر پولیس کو مطلوب ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ایف آئی اے امیگریشن نے ناکام بنا دی باچہ علی خان اسلام آباد سے سعودی عرب روانگی کیلئے آیا جسے ریکارڈ چیکنگ پر حراست میں لے لیا گیا جس کے بارے میں اپر دیر پولیس کو ایف آئی اے نے مطلع کردیاجبکہ کراچی جانے والی پرواز سے مسافر عابد اقبال سے165پاسپورٹ برآمد ہونے پر ایف آئی اے نے اسے حراست میں لے لیا جو پرواز نمبر501 کے ذریعے جا رہا تھا ۔