اسلحہ، منشیات برآمد،22ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ آر اے بازار پولیس نے دلاور سے1200گرام چرس، وقاص سے1050گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے وقاص سے1300گرام چرس، نیک محمد سے200گرام چرس، تیمور سے1100گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے دانیال سے200گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے یونس سے140گرام چرس، تھانہ نصیر آبد پولیس نے صداقت سے08لیٹر کھلی شراب، تھانہ RAبازار پولیس نے نعمت اللہ سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اورنگزیب سے30لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وحید سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے عمران سے5لیٹر کھلی شراب، نعمان سے2بوتل شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے واجد سے3روند پستول30بور ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے امان اللہ سے25روند پستول30بور، تھانہ پیرودھائی پولیس نے کامران سے 3روند پستول30بور ، تھانہ مندرہ پولیس نے احتشام سے92روند پستول30بور، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہریار سے6روند ریوالور32بور ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عرفان سے2روند ریوالور32بور ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے آصف سے پستول30بور معہ4روند، تھانہ مری پولیس نے شہزاد سے پستول30بور جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے تاج محمد کو غیر قانونی طور گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔