قتل کیس میں عمر قیدی بینظیر بھٹو ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اڈیالہ جیل میں تھانہ چونترہ کے قتل کیس میں عمر قید کا قیدی بینظیر بھٹو ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا قیدی 55 سالہ عبداللطیف ولد بہادر خان کے خلاف تھانہ چونرتہ نے یکم جون2003 ء کومقدمہ قتل کی ایف آئی آر نمبر105 کے تحت گرفتار کیا جسے ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور جرمانے کی سزاء سنائی اس نے سزاء کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کی لیکن ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال رکھا جس کے خلاف قیدی نے سپریم کورٹ میں اپیل کی عدالت عظمیٰ نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی سزائے موٹ ختم کرکے عمر قید میں تبدیل کردی قیدی کچھ عرصہ سے علیل تھا جسے جیل ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے8 نومبر کو بینظیر بھٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ منگل14 نومبر کو سانس بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا سپیشل جوڈیشل میجسٹریٹ راولپنڈی سید ظفر حسن نقوی نے قیدی کے پوسٹمارٹم کی نگرانی کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔