پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کیس میں ملزم شہزاد پر فرد جرم عائد، استغاثہ کی شہادت طلب
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج اورایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔بارود برآمدگی کیسز کی سماعت بھی ملتوی ۔ منگل کو فاضل عدالت نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ میں ملزم بشیر کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ تھانہ نیوٹائون کے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کیس میں ملزم شہزاد پر فرد جرم عائد کر کے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے تیرہ دسمبر کیلئے نوٹسز جاری کر دیے ۔بارود برآمدگی کیس میں عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز موادبرآمد ہونے کے 2 مقدمات میں ملزمان اقبال اور غلام مرتضی کے خلاف10 یوم کیلئے پولیس کی التوا کی درخواستیں منظور کر لیں،سی ٹی ڈی کے ہی بارود برآمدگی کیس میں ملزم دانیال کے خلاف 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 11 دسمبر جبکہ ملزم احمد رضوان کے خلاف بارود کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی ۔