یمن کے جنوب مشرقی شہر رداع کے نزدیک مسلح قبائلیوں کے حملے میں پچیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے
دارالحکومت صنعا سے ایک سو میل جنوب مشرق میں واقع شہر رداع میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان تین روز سے شدید لڑائی جاری ہےاس لڑائی میں پچیس حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیںاس دوران مسلح قبائلیوں نے حوثیوں کے زیراستعمال دو ٹینک اور تین بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کردی ہی جبکہ دو روز قبل حوثیوں نے اسی شہر میں مقامی قبائل پر حملہ کرتے ہوئے پانچ خواتین سمیت پندرہ قبائلیوں کو ہلاک کردیا تھا