16 ویں ایشیئن گیمز : ویمن کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ سنوکر ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 16 ویں ایشیئن گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ سنوکر ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ۔ بیس بال، والی بال، جوڈو اور شوئنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گوانگ ژو میں ویمن کرکٹ ایونٹ میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 48 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک اور میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 10 وکٹ سے ہرا دیا ہانگ کانگ کی ٹیم ویمن ٹی ٹوئنٹی کے سب سے کم سکور 25 رنز پر آﺅٹ ہو گئی جس میں اس کے 7 کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے گیمز کے جوڈو ایونٹ میں ستر کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کی فوزیہ ممتاز کو شمالی کوریا کی سول کیانگ نے با آسانی 50 سکینڈز میں شکست دے دی۔ 90 کلو گرام مینز ایونٹ میں مظفر اقبال جاپان کے ناکاسی اونو سے ہار گئے شوئنگ کے مقابلوں میں دس میٹرائیر پسٹل کوالیفکیشن میں پاکستان کے کلیم اللہ، کلیم الدین، ویمز ایونٹ میں تزین اختر عباسی اور مشال منیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناءسنوکر کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے عراق کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں شیرام چنگیزی نے فیراس کے خلاف، دوسرے سیٹ میں عمران شیزاد نے نایاب جبکہ ڈبلز کے مقابلہ میں سہیل شہزاد اور عمران شہزاد نے کامیابی حاصل کی سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ علاوہ ازیں بیس بال اور والی بال ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنی مد مقابل ٹیموں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بیس بال ٹورنامنٹ میں چائنز نائیے کی ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 11-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ والی بال کے ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تھائیلینڈ کے ہاتھوں مات ہوئی۔ تھائی لینڈ نے 25-19، 30-28، 25-19، 25-17 اور 15-13 سے کامیابی حاصل کی۔ ایشیئن گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دریں اثناء فٹبال ٹیم کے7کھلاڑی چین سے وطن پہنچ گئے ہیں۔