انقرہ (نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان کا وزیراعظم شہباز شریف کی خیر مقدمی بیان پر پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کو میرے عزیز ترین بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان ترکی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترکیے اور پاکستان کے درمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی دانشمندی صبروتحمل مکالمے و مفاہمت کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔
پاکستان ، ترکیہ زندہ باد‘ شہباز شریف عزیز ترین بھائی ترک صدر کا سوشل میڈیا پیغام
May 15, 2025