بھارتی کرنل صوفیہ کو دہشتگردوں کی بہن قراردینے پر وزیراعلی مدھیہ پر دیش کیخلاف مقدمہ درج 

May 15, 2025

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں عدالت نے صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہنے پر سوموٹو نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے بی جے پی رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ وجے شاہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ بھارتی فوجی ترجمان صوفیہ قریشی کو مسلمان ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کی بہن کہا گیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی پر وجے شا کو برطرف نہ کرنے پر تنقید ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وجے شاہ کا بیان بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔ کرنل صوفیہ نے کشیدہ صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دی تھی۔ علاوہ ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آ گئے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کیا ہے۔ کانگریس جماعت کے کارکنوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر وجے شاہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔ کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ مودی سرکار مردہ باد اور وجے شاہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ دریں اثناء  مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر بھارتی میڈیا کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانبداری اختیار کی۔ یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی۔ روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔

مزیدخبریں