نشتر کالونی : مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے      2  ڈاکو ہلاک

May 15, 2025

 لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔ نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے ہیں۔مقابلے میں مارے جانے والے ملزموں کی شناخت زبیر اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔مقابلہ میں تمام سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں