گجرات: ٹائر پھٹنے سے کار نہر میں جا گری‘ بچی سمیت   5 خواتین ڈوب گئیں

May 15, 2025

گجرات (نامہ نگار) گجرات میں کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد نہر اپر جہلم میں جا گری۔ ایک ہی خاندان کی 6 ماہ کی بچی اور4 خواتین ڈوب کر جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسیکو کے مطابق جہلم کی رہائشی فیملی کا حادثہ سرائے عالمگیر میں نہر اپر جہلم کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار سوار فیملی جہلم سے منڈی بہاؤالدین جا رہے تھے۔ ریسکیو کے مطابق ایک خاتون عائشہ کو زندہ بچا لیا گیا‘ چار خواتین کی نعشوں کو نکال لیا گیا جبکہ چھ ماہ کی بچی کی تلاش جاری ہے۔ نعشیں تحصیل ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 50سالہ شاہدہ ایوب، 40 سالہ سمیرہ ثاقب، 42 سالہ نغمہ ندیم، 20 سالہ عطیہ اور انابیا خالد شامل ہیں۔

مزیدخبریں