ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

May 15, 2025

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دہشتگرد سے بارودی مواد برآمد اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر پاکپتن روڈ پر لوہاراں والی کھوئی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکیا ہے جس کے قبضہ سے بارودی مواد آئی ای ڈی، پرائما کارڈ، بیٹری اور ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد کیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کی شناخت سلیمان معاویہ کے نام سے ہوئی اور وہ ضلع لیہ کا رہائشی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں