لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے 582 افسروں، ملازمین سے بغیر اطلاع، درخواست ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تین روز میں وضاحت طلب کر لی۔ موبائل اپلیکیشن کے ذریعے حاضریاں نہ لگانے والے افسران اور ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ متاثرہ افسران اور ملازمین کا کہنا ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حال ہی میں موبائل اپلیکشن ایپ متعارف کروائی ہے۔ موبائل ایپ میں ابھی رخصت، شارٹ لیو، کے اندراج کا آپشن موجود نہیں۔
ہائیکورٹ کی 582 افسروں، ملازمین سے بغیر اطلاع غیر حاضری پر وضاحت طلب
May 15, 2025