لاہور ہائیکورٹ‘ بانی کی 9  مئی کے  8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر آج سماعت

May 15, 2025

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائوگھیرائو کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں 16 جون کو طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں، پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ عدالت نے دیگر 6مقدمات کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔ سانحہ نو مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں چار دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن جیل ٹرائل کی سماعت ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی  9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں