پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے: یوسف رضا گیلانی

May 15, 2025

اسلام آباد (خبر نگار) ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کے تاریخی دورے کے دوران چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے روس کے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور بین الپارلیمانی تعاون پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے دونوں ممالک کی ایوانِ بالا کے مابین حالیہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو دوطرفہ روابط میں ایک سنگِ میل قرار دیا اور اس اقدام کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ نے واضح کیا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، تاہم تجارت کا موجودہ حجم ان تعلقات کی وسعت کے مطابق نہیں۔ مزید برآںچیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ماسکو کی گرینڈ مسجد کے نائب مفتی روحجان آبیزوف سے اہم ملاقات کی۔

مزیدخبریں