کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ  

May 15, 2025

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور سرکلر روڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں نے کمشنر لاہور کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ترقیاتی کاموں کی پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5ہزار 735گلیوں اور 278 سڑکوں کو پختہ کیا جارہا ہے، 5735 گلیوں میں سے 3403 کو ٹفٹائل اور 2332 کو پی سی سی کیا جارہا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا ایریا میں توسیع ہوچکی ہے اور ہر فیز میں مختلف سکیمز پر کام ہورہا ہے۔ اجلاس میں اندرون شہر میں موجود سرکاری اسٹیبشلمنٹس کی منتقلی اور سرکلر روڈ کے حوالے سے پلاننگ تجاویز پیش کی گئیں۔ زید بن مقصود نے ٹاؤنز سطح پر ترقیاتی کاموں پیشرفت کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا۔ انہوں نے نشتر ٹاون میں ترقیاتی کاموں کو پلاننگ کے ساتھ مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، اے سی سٹی رائے بابر سمیت واسا اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں