لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا پہلگام سانحہ کی بنیاد پر بھارت کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ بھارت کا جنوبی ایشیاء پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا۔ بھارت کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور بھرم ٹوٹ گیا اور چین باقاعدہ امریکہ کے ہم پلہ طاقت بن کر سامنے آگیا ہے۔ امریکہ اور یورپ کو افغانستان، یوکرین، غزہ فلسطین اور یمن کے محاذ پر بڑی ہزیمت کا سامنا ہوا۔
بھارت کا جنوبی ایشیاء پر بالادستی کا خواب چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا:لیاقت بلوچ
May 15, 2025