تعلیم ممکن سکالرشپ پروگرام ،طلبہ میں 18کروڑ 30لاکھ روپے تقسیم 

May 15, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر) تعلیم ممکن سکالرشپ پروگرام پاکستان کا سب سے منفرد سکالرشپ پروگرام ہے جوطلبہ کو مالی تعاون دینے کیساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی کرتاہے۔ اس پروگرام کے ساتھ لاہور کی 7جامعات منسلک ہیں جہاں سے طلبہ کا انتخاب کیاجاتاہے اور انہیں ماہانہ 10 ہزار روپے سکالرشپ کی مد میں دئیے جاتے ہیں۔ تعلیم ممکن سکالرشپ پروگرام گذشتہ 4سالوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو 2 کروڑ 21 لاکھ 60ہزارروپے، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو 3 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار روپے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو3 کروڑ ، 62 لاکھ ، 50 ہزار روپے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن 2کروڑ، 45لاکھ 10ہزار روپے، پنجاب یونیورسٹی کو 4 کروڑ، 69 لاکھ 20 ہزار روپے، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو 76 لاکھ، 90 ہزار روپے، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو1کروڑ 50 لاکھ روپے دے چکا ہے جو کہ مجموعی طورپر 18کروڑ 30لاکھ روپے بنتے ہیں۔ رقم دینے کانظام انتہائی شفاف ہے۔ سکالرشپ کی رقم ہر ماہ براہ راست طلبہ کے اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔ تعلیم ممکن سکالرشپ پروگرام طلبہ کی صرف مالی مدد نہیں کرتابلکہ ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر انہیں قابل ، مفیداورموثرانسان بھی بناتاہے۔ اس مقصد کیلئے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں مختلف موضوعات پر تربیتی سیشنز کا انعقادکیا جاتا ہے۔یہ تمام لیکچرز سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں تاکہ طلبہ کیساتھ ساتھ ہمارے ناظرین بھی ان سے مستفید ہوں۔

مزیدخبریں