لاہور(خصوصی نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر فوجی اتحاد تشکیل دیں۔ اتحاد بن گیا تو کسی کو جارحیت کی جرأت نہیں ہو گی۔ ایک مسلم ملک پر حملہ امت مسلمہ پر تصور کیا جائے۔ ’’ہندوستان کو پیغام‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران فضائیہ کے پائلٹوں نے ایم ایم عالم کی تاریخ دہرائی ہے۔ شاہین صفت فوج نے ایک اژدھے کا سر کچلا ہے۔ ہندوتوا کے پیروکار جنونی مودی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر فوجی اتحاد تشکیل دیں:سراج الحق
May 15, 2025