معیشت کی ترقی کے بغیردفاع کو مضبوط بناناممکن نہیں:میاں عبدالغفار

May 15, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا حالیہ پا ک بھارت کشیدگی کے موقع پر سامنے آنیوالے مضبوط اتحاد کو پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے بھی استعمال کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کو اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ہوگا جو معیشت کی ترقی کے بغیر نا ممکن ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو فی الفور میثاق معیشت پر اتفاق کرناہوگا۔ پی ٹی اے اے کے صدر میاں عبدالغفار اورسیکرٹری جنرل خواجہ ریاض حسین نے آپریشن ’’ بنیان مرصوص ‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے عوام نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی خودمختاری اور علاقائی سا  لمیت کے دفاع کیلئے سکیورٹی فورسز کے پیچھے یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوکر ساتھ دیا جو اطمینان کا باعث اور قابل فخر بات ہے۔

مزیدخبریں