لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس پروگرام ’’الحمراء ڈرمنگ‘‘ کا انعقاد آج شام 5بجے کریں گی۔’ ’الحمراء ڈرمنگ‘‘ میں ڈھول کے ساتھ دیگر آلات موسیقی کو پلے کیاجائے گا۔ نہایت خوبصورت دھنیں پیش کی جائیں گی۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و سٹوڈنٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس میں ڈرم فیوژن کا مظاہرہ ہوگا۔ واضح رہے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ملک کا فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کرنے والا ایک مستند اور فعال ادارہ ہے۔جبکہ چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر سے نامور آرٹسٹ سادان پیرزادہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا الحمراء آرٹسٹوں کے تجربات اور انکے فن سے مستفید ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہمارا مقصد فنون لطیفہ کی بہتری میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر اور پوری ٹیم اپنی مشن پر گامزن ہے۔
’’الحمراء ڈرمنگ‘‘ کا انعقاد آج ،اساتذہ و سٹوڈنٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے
May 15, 2025