گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق سینئر نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر صلاح الدین جمیل اور نعمان صلاح الدین نے کہا ہمیں فخر ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں جو برتری حاصل کی، وہ استحکام پاکستان، ہمارے قومی وقار اور دفاعی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہماری افواج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت میں جان کی بازی لگائی اور موجودہ صورتحال میں بھی ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری قابل تحسین ہے، پاکستان کے عوام اور افواج ایک پیج پر ہیں اور یہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے،ہمارا پیغام بھارت کو واضح ہے ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں لیکن دفاعِ وطن کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
پاکستان کے عوام اور افواج ایک پیج پر ہیں: صلاح الدین
May 15, 2025