نوشہرہ ورکاں:فیلڈ ہسپتال دہلیز پر علاج  سینکڑوں مریضوں کومفت ادویات 

May 15, 2025

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے فیلڈ ہسپتال کی آمد، سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج، ‘‘دہلیز پر علاج’’ پروگرام کے تحت مکمل سہولیات سے آراستہ فیلڈ ہسپتال کا کنٹینر ایک ماہ کے لیے تحصیل نوشہرہ ورکاں پہنچ گیافیلڈ اسپتال نے بدورتہ میں کیمپ لگا کر 150 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کو مختلف بیماریوں کی ادویات فراہم کیں، جب کہ تمام امراض کے لیبارٹری ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر سہولیات بھی مفت مہیا کی گئیں عوام کو اْن کے گھروں کے قریب طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عابد آباد میں بھی فیلڈ اسپتال سرگرم عمل ہے۔

مزیدخبریں