گوجرانوالہ:وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ یاسر سلطان سےزاہد علی کی ملاقات

May 15, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی ہائوسنگ کے کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی نے وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ پنجاب چوہدری یاسر سلطان سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات پر صوبے میں جاری اور مستقبل کے رہائشی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،رانا زاہد علی نے سٹی ہائوسنگ کے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی اور رہائشی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے سٹی ہائوسنگ کے ویژن سے آگاہ کیا،چوہدری یاسر سلطان نے سٹی ہائوسنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں