لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ مکار دشمن بھارت کو پاک فوج نے جس دلیری حکمت اور جرات مندی سے شکست دی ہے،اس کے بعد بھارت دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کیں،سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی،لیکن پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔میاں طارق محمود کو مزید کہنا تھا کہ دشمن نے جنگ کا آغاز کیا مگر انجام اس کے وہم و گمان سے بھی بدتر نکلا۔ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت جدید حربی حکمتِ عملی اور بے مثال جذبے سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
مکار دشمن کو پاک فوج نے حکمت وجرات مندی سے شکست دی :طارق محمود
May 15, 2025