قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)چور کریانہ ہول سیل کے تالے توڑ کر 7 لاکھ روپے مالیتی چینی،چاول،گھی،سیگریٹ ودیگر سامان لے گئے۔ سبزی ہول سیل کریانہ عثمان سویٹ شاپ کے تالے توڑ کر 7 لاکھ 25 ہزار روپے مالیتی چینی، گھی، چاول ،سیگریٹ،دالیں ودیگر قیمتی اشیاء چورلے گئے ۔تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر دیں ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل اسی دوکان پر چوری کی واردات میں ساڑھے سات لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ دوسری واردات میں 15 لاکھ کا نقصان ہو گیا ہے حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔
قلعہ دیدار سنگھ:چور دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں مالیت کا سامان لے گئے
May 15, 2025