گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا ستھرا پنجاب عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس

May 15, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر تمام تحصیلوں میں عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ،اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی)اقرا مبین گوندل، بذریعہ ویڈیو لنک صدر ناصر شہزاد ڈوگر، (کامونکی) ڈاکٹر ماہم واحد(نوشہرہ ورکاں)جواد حسن پیر زادہ، (وزیر آباد)مراد حسین نیکو کارہ کے علاہ کنٹریکٹرز اور دیگر متعلقہ شریک تھے،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے معاہدے کے مطابق کنٹریکٹرز کے اقدامات پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈور ٹو ڈور کولیکشن مشینری کی خریداری و فیلڈ میں تعیناتی، صفائی عملہ، متعلقہ علاقوں میں صفائی عملہ کی حاضری یقینی بنانے اور کوڑا پوائنٹس کے بروقت خاتمے کے حوالے سے جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں