گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیبر کے مسائل کے حل کے لیے عطا فرید چوہدری لیبر ویلفیئر اور سوشل سیکیورٹی کے اعلی افسران کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ ،گزشتہ روز کوآرڈینیٹر وزیر برائے لیبر و سپورٹس چوہدری عطا فرید نے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اور ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی کے ہمراہ محنت کشوں کے مسائل سننے اور ان کے ممکنہ حل کے لیے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینیئر نائب صدر احمد نوید رانجھا، نائب صدر چوہدری محمد یوسف، سابق صدر عاصم انیس اور ایگزیکٹو ممبر قیصر جبار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب کا آغاز سینیئر نائب صدر احمد نوید رانجھا نے کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کو درپیش کئی اہم مسائل ہیں، جن میں بچوں سے مشقت(چائلڈ لیبر)ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے۔
وزیر برائے لیبر و سپورٹس عطا فرید چوہدری کا گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ
May 15, 2025