ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

May 15, 2025

کامونکی،لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں متعدد افراد کو مال و زر سے محروم کردیا گیا تولیکی ورکاں کے سلمان سے ڈاکو21 ہزار،موضع کھنگوڑہ کے اصغر سے5ہزاراورموبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے فیصل سے قیمتی اشیاء،محلہ حیدری کے غلام عباس اورمحمد پورہ کے ندیم سے تین لاکھ پچاسی ہزار،دوموبائل و دستاویزات،خان ٹاؤن کے عظیم سے پچیس ہزاراور موبائل،موضع نٹھرانوالی کے طلحہٰ سے اکاون ہزاراور موبائل ، شیر گڑھ کے ریاست سے بیاسی ہزار، پسرور بابر جاوید اور ڈرائیورعباس نگر کا جمیل سے لاکھ68ہزاراورموبائل  ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے ۔نوید حسین ، طیب ، وقار علی،حسیب، طیب ،عظمت علی،واہنڈو کے امیر حمزہ، کوٹ رفیق کے غلام غوث، ڈیرہ امیر افضل کا ثمرکی موٹر سائیکل ،معظم کا رکشہ،گھنیاں کے سعید احمد کا تعمیراتی سامان بھٹہ خشت سے ،موضع راجہ کے خرم کے گھر سے ایک لاکھ پینتیس ہزار، ساحل مسیح کے بند مکان سے موٹر ،محلہ رسولنگر کے عباس کی ورکشاپ سے اووزاراورسپیئر پارٹس، محبوب مسیح کے پاور لومز کارخانہ کی چھت سے سولر کی تار، سلامت پورہ کے یوسف کی کیٹین کے تالے توڑکر پینتیس ہزار اور سگریٹ چور لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔بکھڑیوالی میں ڈاکو جاوید سے موٹر سائیکل اور نقدی ، نوشہرہ ورکاں کے تاجر شاہد سے دو لاکھ ستر ہزار ، اصغر علی سے تیس ہزار،اسلام سٹی کے خرم رضا  سے موٹر سائیکل موبائل اور نقدی،طلحہ کی دکان سے دو موبائل اور 25ہزار ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے ۔ ذیشان کے گھر کے تالے توڑ کر چور تولہ طلائی اور سامان، عامر سجاد کے گھر  سے پانچ لاکھ کے طلائی زیورات، عبدالرحمن کے گھر سے دو موبائل اور لیپ ٹاپ چور لے گئے۔ 

مزیدخبریں