لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 11900 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 9900 سے زائد مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے 1528،صدرمیں 2282،کینٹ میں 3892، ماڈ ل ٹاؤن میں 2298، سٹی میں 1381اور سول لائنز ڈویژن میں 562 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہورنے فیلڈافسران کو بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ سے کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں ہر صورت یقینی بنائیں۔بجلی چوری کے مقدمات کو یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔
رواں سال11900 بجلی چور گرفتار‘9900 سے زائد مقدمات
May 15, 2025