ہائیکورٹ : صدر مدرس کی نشست پر تقرر کیس سیکرٹری اوقاف کو 15دنوں میں فیصلہ کا حکم

May 15, 2025

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدساجد محمود سیٹھی نے صدر مدارس کی نشست پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اوقاف کو پندرہ دنوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کے عہدے کیلئے 2014 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کیا، امتحان میں کامیابی پر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تقرر کی سفارش کی۔ عدالت سیکرٹری اوقاف کو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواستگزارکے ڈومیسائل لاہور اور لکی مروت کے ہیں، 2 ڈومیسائل رکھنے کی وجہ سے تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں