فیروز والہ : ڈاکوئوںنے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا‘مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور زخمی

May 15, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار)لاہور روڈ پر قلعہ ستارشاہ کے قریب ڈاکو فیکٹری کے ایڈمن سے نقدی اور موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ رکشہ ڈرائیور عبید کے رکشہ میں دو ڈاکو مسافر بن کر سوار ہوئے اور راستے میں گن پوائنٹ پر رکشہ چھیننے کی کوشش کی۔ رکشہ ڈرائیور نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے  زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ڈاکو عامر صدیق کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے۔ موٹروے پل کے قریب ڈاکو سلیم سے نقدی ‘موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں