فلیٹ میں مقیم 24سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق

May 15, 2025

لاہور(نامہ نگار) گارڈن ٹاؤن کے علاقے سنٹرل پلازہ کے فلیٹس میں مقیم 24سالہ لڑکی صباحت پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے متوفیہ صباحت ایک کال سنٹر میں کام کرتی تھی اور ایبٹ آباد کی رہائشی تھی۔وہ ذہنی سکون کیلئے ادویات کا بھی استعمال کرتی تھی۔موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے پر معلوم ہو گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائیگی۔

مزیدخبریں