لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1447 ریڈز اور 907 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ منشیات فروشوں سے 373 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام آئس جبکہ 9695 لیٹر شراب، 34 کلوگرام ہیروئن اور دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرزاور سمگلروں کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
رواں ہفتے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1447چھاپے ‘907گرفتار
May 15, 2025